نیوٹرل صرف جانور ہوتے ہیں، وزیراعظم

11  مارچ‬‮  2022

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نیوٹرل صرف جانور ہوتے ہیں، کیونکہ جانور میں اچھے برے کی تمیز نہیں ہوتی، انسان اچھائی کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے۔

آج لوئر دیر میں پی ٹی آئی کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اللہ نے ہمیں اجازت ہی نہیں دی کہ ہم نیوٹرل ہوجائیں، جانور نیوٹرل ہوتا ہے، جانور میں اچھے برے کی تمیز نہیں ہوتی، انسان اچھائی کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان نیکی کیساتھ کھڑے ہوتے ہیں اور برائی کے خلاف جہاد کرتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ آج اگر پاکستان بچا ہوا ہے تو اس کی اصل وجہ ہمارے پاس مضبوط فوج ہے، آج دنیا میں مسلمان ملک تباہ ہیں، صومالیہ، شام اور افغانستان کو دیکھ لیں، مسلمان دنیا میں سب سے طاقتور فوج ہماری ہے، اس کے پیچھے کون پڑا ہے، یہ کیسے ادارے کو ٹھیک کریں گے؟ ان تین ڈاکوؤں نے جس ادارے کو ہاتھ لگایا سب تباہ کردیا، آپ نے عدالتوں پر حملہ کیا، ججز کو خریدا، ڈنڈوں سے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو بھگایا، ٹیلی فون کرکے ججوں سےفیصلے لیے، میڈیا پر لفافہ جرنلزم شروع کی۔

عمران خان نے نوازشریف کا نام لئے بغیر کہا کہ ملک کا سب سے بزدل اور جھوٹا آدمی باہر بیٹھا ہے، کہتے ہیں اس کو بھگوڑا نہ کہو، وہ بھگوڑا اور جھوٹا ہے، اس آدمی نے لفافہ صحافت شروع کی، اس نے سابق آرمی چیف آصف نواز کو بی ایم ڈبلیو سے رشوت دینے کی کوشش کی، وہ فوج کو ٹھیک کرے گا، وہ آدمی جو نیپال میں مودی سے اپنی فوج کے خلاف چھپ کر مل رہا تھا، اس نے مودی کو شادی پر بلایا جو کشمیریوں پر ظلم کررہا تھا کیا وہ فوج ٹھیک کرے گا؟ یا وہ ڈیزل جس نے امریکی سفیر کے پاس بیٹھ کر کہا کہ میں آپ کی خدمت کرنے کیلئے تیار ہوں ایک موقع دے دو، یا وہ زرداری فوج کو ٹھیک کرے گا، ایک میمو گیٹ ہوا وہ امریکیوں کو خط لکھتا ہے مجھے فوج سے بچالو، یا وہ چھوٹا شوباز شریف، جو کہتا ہے کہ عمران نے غلط کیا یورپی یونین کی مذمت کی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ ڈاکوؤں کا گلدستہ فوج کو ٹھیک کرےگا، ایسے خواب بھول جاؤ۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved