پاکستان کیلئے ایک اور اعزاز،رابعہ ذاکر دنیا کی پہلی مصورہ خاتون بن گئی

11  مارچ‬‮  2022

دخترپاکستان نے اپنے ملک کیلئے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا، دنیا کی پہلی مصورہ خاتون بن گئی ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی مصورہ رابعہ ذاکر نے مدینے  میں  پہلے سولو شو کا انعقاد  کرکے ملک و قوم کا نام روشن کردیا،خواتین کے عالمی دن کے موقع پر مدینے  میں سولو شو کا انعقاد کیا جس کے بعد وہ سعودی شہر میں سولو شو کا انعقاد کرنے پہلی بین الاقوامی مصورہ  بن گئی ہیں۔

رابعہ ذاکر نے  ٹوئٹ شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنے کارنامے کی اطلاع دی اور تعاون پر سعودی مملکت کا شکریہ بھی ادا کیا ۔

رابعہ ذاکر نے سولو شو میں سعودیہ میں بدلتے وقت کو  ایمان کے سفر  کے طور پر پیش کیا۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے بھی رابعہ ذاکر کے کام کی تعریف کرتے ہوئے وژن 2030کے تحت سعودیہ میں آرٹ اور کلچر کے فروغ پر ان کی خدمات کو سراہا۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے رابعہ ذاکرنے  مدینے میں اپنا کام پیش کرنے والی پہلی مصورہ بننے پر خوشی کا اظہار کیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved