اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اگر وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب نہ ہوئی تو پلان بی بھی تیار ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے درمیان ملاقات ہوئی جس کے بعد دونوں رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی اور وزیراعظم عمران خان پر خوب تنقید کی۔
اپوزیشن رہنماوں کاکہنا تھا کہ کہ اگر تحریک عدم اعتماد ناکام ہوئی توعمران خان یہ مت سمجھنا کہ تم بچ جاؤ گے، تحریک کامیاب نہ ہوئی تو معاملات گلی کوچوں تک جائیں گے، میں واضح کہنا چاہتا ہوں،خزاں جائے، بہار آئے یا نہ آئے۔
مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آپ کی زبان بتارہی ہے کہ آپ وزیراعظم کےمنصب پربیٹھنے کے اہل نہیں،مولانا نے کہا کہ ایک ہوتا ہے پاگل، اس سے اونچا درجہ ہے باؤلا، شرافت تو اس میں پہلے ہی نہیں تھی، پیدائشی طور پر شرافت سے محروم ہے، جانے کس معاشرے میں پلا بڑھا ہے۔
ان کا مزید مزید کہنا تھا کی کہ قوم کے نجات کے دن قریب آگئے ہیں،جب رات کو قوم کو سڑکوں پر آنے کی دعوت دی تو ایک گھنٹے سے کم وقت میں ملک جام ہوگیا،ہم نے شرافت کا راستہ لیا ہے، تمہاری فطرت میں شرافت کا احترام نہیں ہے، گالیاں دیتے ہو، نام بگاڑتے ہو، بداخلاقی کرتے ہو، آپ کی زبان بتا رہی ہے کہ آپ وزیراعظم کے منصب پر بیٹھنے کے اہل نہیں۔