وزیر اعظم کا مثالی اقدام،عوامی جلسوں کے اخراجات خود اٹھانے کی فیصلہ

11  مارچ‬‮  2022

وزیراعظم عمران خان نے عوامی جلسوں کے دوران آنے والے اخراجات خود اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا عوامی جلسوں کے دوران دورے پر آنے والے اخراجات خود اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے،  الیکشن پراسس کے دوران دورہ کے اخراجات حکومت نہیں پارٹی ادا کرے گی، اس حوالے سے وزیراعظم آفس نے تحریری ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے، خط کی کاپی کابینہ سیکرٹری اور متعلقہ حکام کو بھیج دی گئی ہے۔

تحریری ہدایت نامے میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم کے دورے کے دوران ہونے والا خرچ تحریک انصاف قومی خزانے میں واپس ادا کرے گی۔

یاد رہے گذشتہ سال وزیراعظم آفس کے اخراجات میں پہلے سال28فیصدکمی کی گئی، دوسرےسال 21فیصد اور تیسرےمالی سال میں 29فیصدکمی کی گئی تھی۔

اعداد وشمار کے مطابق وزیراعظم نے اقتدار سنبھالتے ہی صوابدیدی اختیارات ختم کر دیے، عوام کا پیسہ صرف عوام پر خرچ ہوگا، سرکاری عیاشیوں کے لیے نہیں، کیمپ آفسز، سیکیورٹی اور غیرملکی دوروں کے نام پر لوٹنے کی روایت ختم کردی تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved