ترک صدر کی افغان وزیر خارجہ سے ملاقات، تصاویر شیئرکر دی

11  مارچ‬‮  2022

ترک صدر رجب طیب اردوان نے افغان وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی سے ملاقات ہوئی ہے اور سوشل میڈیا پر تفصیل شیئر کر دی۔

تفصیلات کے مطابق ترکی کے شہر انطالیہ میں انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے تحت کانفرنس ہو رہی ہے جس میں افغانستان کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی سمیت دیگر شریک ہیں۔

کانفرنس میں دنیا بھر سے وفود شریک ہیں اور یہ کانفرنس 11 سے 13 مارچ تک انطالیہ میں ہوگی،کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں ترک صدر رجب طیب اردوان نے شرکت کی اور اس دوران انہوں نے افغان وفد سے بھی مصافحہ کیا۔

طالبان کے نائب ترجمان احمد اللہ واثق نے ترک صدر کی افغان وزیر خارجہ سے مصافحے کی تصویر پوسٹ کی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved