بھارتی فوج کا چیتا ہیلی کاپٹر مقبوضہ کشمیر میں تباہ

11  مارچ‬‮  2022

بھارتی  فوج کا چیتا ہیلی کاپٹر مقبوضہ کشمیر میں گر کر تباہ ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی دفاعی حکام کا کہنا ہے کہ فوج کا چیتا ہیلی کاپٹر مقبوضہ کشمیر کے گریز سیکٹر کے بروم علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔

ہیلی کاپٹر کے عملے  کی تلاش اور بچاؤ کے لیے سیکیورٹی فورسز برف باری والے علاقے میں پہنچ رہی ہیں۔پائلٹ اور معاون پائلٹ کے بارے میں خیال جارہا ہے کہ وہ دونوں ہیلی کاپٹر کریش ہونے سے قبل اس سے بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

تاہم  فوجی حکام کی جانب سے پائلٹ اور معاون پائلٹ سے متعلق ابھی تک کوئی بات نہیں کی گئی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved