ترین گروپ کو بڑا جھٹکا،2 اہم رہنما وزیراعلیٰ پنجاب سے جا ملے

11  مارچ‬‮  2022

ترین گروپ میں ایک کے بعد ایک ساتھی ساتھ چھوڑنے لگا، 2 اہم رہنماؤں کی عثمان بزدار سے ملاقات۔

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ترین گروپ کے 2 اہم رہنماؤں نے ملاقات کی ہے۔عثمان بزدار سے ملاقات کرنے والوں میں ترین گروپ کے فیصل حیات جبوانہ اور مہر اسلم بھروانہ شامل ہیں۔

دونوں ایم پی ایز نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پارٹی میں اختلافات پیدا کرنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی، سازشی عناصر کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو عدم اعتماد کی تحریک میں عبرتناک شکست ہوگی، اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں، حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔آصف نکئی تین روز قبل ترین گروپ میں شمولیت اختیار کی تھی جبکہ اختر ملک اور صوبائی وزیر خالد بھی ترین گروپ چھوڑ کر وزیراعلیٰ سے ملاقات کرچکے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved