وزیرعظم عمران خان کی نااہلی کیلئے بلوچستان ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق آئینی درخواست سابق صدر سپریم کورٹ بار امان اللہ کنرانی نے دائرکی، سابق صدر سپریم کورٹ بار امان اللہ کنرانی کا کہنا تھا کہ بطور پاکستانی شہری وزیراعظم کے خلاف آئینی درخواست جمع کروادی ہے۔
انہوں نے درخواست میں موقف کاپنایا ہے کہ عمران خان نے اپنے عہدے، آئین اور اخلاقیات کی خلاف ورزی کی ہے، آرٹیکل 9 میں قانون کے مدنظر ہرشہری کا تحفظ لازمی ہے۔
سابق صدر سپریم کورٹ بار کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے صاف الفاظ میں آصف علی زرداری کو مارنے کی دھمکی دی، وزیراعظم عمران خان پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے۔