علیمہ خان کا شہباز شریف کے بیان پر جوابی وار

11  مارچ‬‮  2022

وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے خود سے متعلق بیان پر ردعمل دیا ہے۔

لاہور سے جاری بیان میں علیمہ خان نے (ن) لیگی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اپنا حساب دو میری فکر مت کرو۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرے پاس اپنا حساب ہے، چاہے کمایا ہوا ہو یا وراثت میں ملا ہو۔

وزیراعظم کی بہن نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے قانون کے مطابق اپنے ریٹرنز میں سب کچھ ظاہر کیا ہے۔واضح رہے کہ شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے استفسار کیا تھا کہ عمران خان کی بہن علیمہ خان کے پاس بیرون ملک جائیدادیں کہاں سے آئیں؟

مزید برآں ان کا کہنا تھا وزیراعظم اپنے گھر کی طرف نظر ڈالیں، جہاں رشوت کا بازار گرم ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved