متحدہ اپوزیشن نے بھی ڈی چوک میں بڑا جلسہ کرنے کے لیے مشاورت شروع کردی۔
تفصیلات کے مطابق مشاورت میں شریک اپوزیشن قائدین نے تجویز دی ہے کہ جلسہ اسی دن کیاجائےجس دن پی ٹی آئی کا جلسہ ہو، ایک دن ہی جلسہ ہوتاکہ عوام بھی جان سکیں کون کس کے ساتھ ہے۔
ذرائع کے مطابق کچھ قائدین نے رائے دی کہ تحریک عدم اعتماد والے دن بھی جلسہ کیا جا سکتا ہے،اپوزیشن آئندہ چند دن تک اس بارے حتمی فیصلہ کرے گی۔
خیال رہے کہ تحریک انصاف نے بھی ڈی چوک پر جلسے کا اعلان کیا ہے جس سے وزیراعظم عمران خان خطاب کریں گے تاہم جلسے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔