ہماری پالیسیوں کی وجہ سے ‏غربت میں کمی آرہی ہے، وزیراعظم

30  اکتوبر‬‮  2021

وزیراعظم عمران خان نے روزگار کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری پالیسیوں کی وجہ سےملک میں ‏غربت میں کمی آرہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم نے لکھا کہ ورلڈ بینک کے تخمینے کے مطابق پاکستان میں غربت ‏میں کمی ہوئی ہے، 2011ء میں عالمی بینک کی غربت کی لکیرکا یومیہ پیمانہ 1.90ڈالر تھا۔ رواں مالی سال غربت کی شرح 4.8 فیصد ریکارڈ کی گئی جو کہ گزشتہ مالی سال میں 5.3 فیصد ‏تھی، پاکستان میں غربت میں بتدریج کمی آرہی ہے اور مالی سال2022-23 میں غربت کی شرح 4فیصد رہ جائےگی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں غربت میں کمی آرہی ہے حکومتی پالیسی میں پیداوار ‏اور روزگار میں اضافہ اولین ترجیح ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved