سعودی دارالحکومت میں آئل ریفائنری پر ڈرون حملہ

11  مارچ‬‮  2022

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں آئل ریفائنری پر ڈرون حملے کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی۔

سعودی میڈیا کے مطابق مملکت کی وزارت توانائی نے بیان جاری کیا ہے کہ دارالحکومت ریاض کی آئل ریفائنری میں ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی تھی، جس پر قابو پالیا گیا ہے۔

وزارت توانائی کے مطابق آڈرون حملے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اورنہ ہی تیل کی سپلائی متاثرہوئی۔ ڈرون حملہ کس نے کیا اس کے متعلق تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاض کی آئل ریفائنری پر ڈرون حملہ گزشتہ روز کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں ریفائنری کے ایک حصے میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔

یاد رہے کہ سعودی تنصیبات پر حالیہ چند مہینوں میں حوثی باغیوں کی جانب سے حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved