ایم کیو ایم نے تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کا ساتھ دینے کیلئے شرائط سامنے رکھ دیں

11  مارچ‬‮  2022

متحدہ قومی موومنٹ نے تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کا ساتھ دینے کیلئے شرائط سامنے رکھ دی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے شہری سندھ سے متعلق اہم مطالبات کئے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ شہری سندھ کیلئے نوکریوں میں 40 فیصد کوٹہ، بااختیار بلدیاتی نظام اور صوبائی مالیاتی کمیشن بنایا جائے۔ ایم کیو ایم نے یہ شرط بھی عائد کی ہے کہ اس مقصد کیلئے تحریری معاہدہ کیا جائے، اور مولانا فضل الرحمان، چوہدری برادران اور شہباز شریف معاہدے کے ضامن بنیں۔

ایم کیو ایم کی شرائط پر ن لیگ کا موقف بھی سامنے آ گیا ہے۔ نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کراچی کےمسائل اوروسائل سےمتعلق ایم کیو ایم نے جائز معاملات سامنے رکھے ہیں، صوبے میں پیپلزپارٹی کی حکومت ہے ہم ان سے بات کریں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved