وزیراعظم کی لوئر دیر جلسے میں اپوزیشن پر سخت تنقید، بلاول کا موقف بھی سامنے آ گیا

11  مارچ‬‮  2022

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے وزیراعظم کی لوئر دیر جلسے میں اپوزیشن پر کڑی تنقید پر بیان جاری کیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان کی گالی گلوچ پر مبنی زبان اس بات کا سب سے بڑا ثبوت ہے کہ وہ جانتے ہیں کہ وہ ہار رہے ہیں۔

بلاول نے سوال کیا کہ کیا آپ نے کبھی کسی جیتنے والے کپتان کو اپنے حریفوں کو گالیاں دیتے سنا؟ نہیں سنا نہ، کیونکہ ایسا صرف ہارنے والے کرتے ہیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ جب ان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک آ رہی ہے تو عمران خان کی جانب سے عوامی جلسے میں فوج کا حوالہ دینا افسوس ناک ہے، اور یہ ان کی مایوسی اور بے چینی کو ظاہر کرتا ہے، لیکن اب اس سے کام نہیں چلے گا۔

یاد رہے کہ آج لوئر دیر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا اپوزیشن کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہنا تھا کہ میں ان تینوں ڈاکوؤں کی وکٹیں ایک ہی انگ سونگ سے گرا دوں گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved