پاکستان آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ آج کراچی میں کھیلا جائے گا، قومی ٹیم میں دو تبدیلیوں کا امکان

11  مارچ‬‮  2022

آسٹریلیا کے خلاف کراچی میں کل سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم میں دو تبدیلیوں کا امکان ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ قومی ٹی میں فاسٹ بولر نسیم شاہ کی جگہ حسن علی کو کھلائے جانے کا امکان ہے جبکہ فہیم اشرف کو افتخار احمد کی جگہ موقع دیا جاسکتا ہے۔
حسن علی اور فہیم اشرف انجری کے باعث پنڈی ٹیسٹ نہیں کھیل سکے تھے۔
ذرائع کے مطابق آل راؤنڈر فہیم اشرف نے آج ٹیم کے ساتھ بھرپور پریکٹس بھی کی ہے۔

تاہم دو روز قبل فہیم اشرف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں جس کے بعد کہا جا رہا تھا کہ فہیم اشرف کی آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں بھی شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔
یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان راولپنڈی میں کھیلا جانے والا پہلا ٹیسٹ ڈرا ہو گیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved