ہم یوکرین میں روس سے جنگ نہیں کریں گے، امریکی صدر

12  مارچ‬‮  2022

روس کے یوکرین پر حملے کے حوالے سے امریکی صدر جو بائیڈن نے اعلان کیا ہے کہ ہم یوکرین میں روس سے جنگ نہیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے اعلان کیا ہے کہ امریکا اپنی فوج یوکرین نہیں بھیجے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ ہم نیٹو کے ایک ایک انچ کا مکمل طاقت سےدفاع کریں گے۔امریکی صدر جو بائیڈن نے مزید کہا ہے کہ ہم یوکرین میں روس سے جنگ نہیں کریں گے۔

انہوں نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیٹو اور روس کے درمیان براہِ راست تصادم کے نتیجے میں تیسری عالمی جنگ ہو گی۔جو بائیڈن نے خبردار کیا تھا کہ اگر روس کے کسی اقدام سے نیٹو کو خطرہ لاحق ہوا تو امریکا ردِعمل دے گا، خواہ اس سے عالمی جنگ ہی کیوں نہ شروع ہو جائے۔

تاہم اب انہوں نے اعلان کرتے ہوئے کہہ دیا ہے کہ امریکا اپنی فوج یوکرین نہیں بھیجے گا ۔دوسری جانب اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ یوکرین میں روسی فوج کی کارروائیوں کے دوران مارے گئے شہریوں کی تعداد 564 ہوگئی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ نے کہا کہ ہلاک افراد میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جبکہ ہلاکتوں کی اصل تعداد اس سے بھی کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved