ساڑھے 3 سال بعد اب حکومت پر بھروسہ نہیں ہے، وسیم اختر

12  مارچ‬‮  2022

ایم کیو ایم  رہنماوسیم اختر کا کہنا تھا ساڑھے 3 سال بعد اب حکومت پر بھروسہ نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق  نجی ٹی وی کے پروگرام میں وسیم اختر کا کہنا تھا ساڑھے 3 سال بعد اب حکومت پر بھروسہ نہیں ہے۔وسیم اختر کا کہنا تھا کہ اگر مسلم لیگ ن اور مولانا فضل الرحمان ضمانت دیں تو آصف زرداری کے وعدے پر اعتبار کرکے اپوزیشن کے ساتھ جا سکتے ہیں۔خیال رہے کہ چند روز قبل ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ہم حکومت کے اتحادی ضرور ہیں لیکن تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے ہمارے آپشنز کھلے ہیں۔

دوسری جانب شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ایم کیو ایم کی کراچی کے بارے میں ایک سوچ ہے، جس سے ہم مکمل اتفاق کرتے ہیں، نوکریوں میں حصہ کراچی کے شہریوں کا حق ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ صوبے میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے ہم بات کریں گے، پی پی کو اپوزیشن کے پلیٹ فارم پر آنے والی جماعتوں کے تحفظات کا  ازالہ کرنا چاہیے۔رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ کراچی کے مسائل اور وسائل سے متعلق ایم کیو ایم درست بات کر رہی ہے، ایم کیو ایم  نےجائز معاملات سامنے رکھے ہیں، اس پر بات ہوگی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved