مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فورسز کے ہاتھوں 4 کشمیری شہید

12  مارچ‬‮  2022

مقبوضہ کشمیرمیں بھارت نے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 نوجوانوں کوشہید کردیا۔

کشمیری میڈیا کے مطابق قابض بھارتی فورسزنے مختلف علاقوں میں نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔بھارتی فوجیوں نے پلواما، ہندواڑا اورگاندربل کے علاقوں کا محاصرہ کرلیا۔ قابض فورسزنے گھروں میں گھس کرلڑکوں اورمردوں کوبدترین تشدد کا نشانہ بنایا اورچادراورچاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے خواتین سے بدتمیزی کی اورانہیں ہراساں کیا۔

قابض بھارتی فوجیوں نے گھرگھرتلاشی کے دوران متعدد نوجوانوں کوگرفتارکرکے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا۔پلواما، ہندواڑا اورگاندربل کا محاصرہ جاری ہے۔ بھارتی فورسزنے لوگوں کے گھروں سے باہرنکلنے پرپابندی عائد کردی۔ ان علاقوں میں موبائل اورانٹرنیٹ سروس بھی بند ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل کشمیری حریت رہنما عبد الحمید لون کا کہنا تھا کہ 1989 سے اب تک بھارتی قابض افواج نے 95 ہزار 776 لوگوں کو شہید کیا اور اب تک دوران حراست 8 ہزار سے زائد شہریوں کو لاپتہ کردیا ہے۔حریت رہنما نے بتایا تھا کہ وادی میں 7 ہزار گمنام قبروں کا انکشاف ہوا ہے اور 12 سو 40 خواتین کی بےحرمتی کی گئی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved