منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر

12  مارچ‬‮  2022

لاہور کی اسپیشل سینٹرل عدالت نے شہباز شریف سمیت دیگر کے خلاف تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
شہباز شریف کی مشکلات میں اضافہ ، منی لانڈرنگ کیس میں فرد جرم کیلئے تاریخ مقرر کر دی.عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف ایف آئی اے کے منی لانڈرنگ کیس میں فردِ جرم عائد کرنے کے لیے25 مارچ مقرر کی ہے۔
اسپیشل کورٹ سینٹرل لاہور کی جانب سے شہباز شریف کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست پر دلائل بھی 25 مارچ کو ہی طلب کیے گئے ہیں۔عدالت نے آئندہ سماعت پر وکلاء کو دائرہ اختیار پر بحث کے لیے بھی طلب کر لیا ہے۔عدالت نے قرار دیا کہ ایف آئی اے تین روز میں بینک ملازمین کے بیانات کی کاپیاں عدالتی سٹاف کو جمع کروائے گا۔خیال رہے شہباز شریف سمیت دیگر کے خلاف ایف آئی اے نے شوگر ملز کے ذریعے منی لانڈرنگ کا چالان عدالت میں جمع کروا رکھا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved