ڈیلرز کا بڑا فیصلہ، چھینے گئے موبائل فونزکو فروخت کر نا مشکل !

12  مارچ‬‮  2022

کراچی الیکٹرانک ڈیلرز ایسوسی ایشن نے شہریوں سے چھینے گئے فون کی فروخت روکنے کے لئےکراچی میں غیر مقامی افراد کےسیکنڈ ہینڈ موبائل فون فروخت کرنے پر پابندی عائد کردی ہے.

اس حوالے سےصدر کراچی الیکٹرانکس مارکیٹ ڈیلر ایسوسی ایشن محمد رضوان عرفان نے اپنے بیان میں کہا کہ پولیس اور سی پی ایل سی کے تعاون سے کیڈا نے ایس او پی بنائی ہے، اب موبائل فون کی فروخت کے لیے کراچی کا شناختی کارڈ ہونا لازمی ہے، بغیر تصدیق کراچی کا کوئی بھی دکاندار موبائل فون نہیں خریدے گا، شہر  کی تمام موبائل مارکیٹس کے دکاندار فیصلے کے پابند ہوں گے۔

رضوان عرفان کا کہنا تھا کہ شناختی کارڈ پر کراچی کا ایڈریس دیکھ کر موبائل فون خریدا جائے گا، فیصلوں میں مختلف وقتوں میں اپڈیٹس بھی کرتے رہے ہیں۔

انہوں  نے مزید کہا کہ کراچی میں ایس او پیز پر بہت زیادہ سختی کی ہے، اب تک تقریباً 10 سے 12 کروڑ روپے کے موبائل فون پکڑ چکے ہیں، پولیس کے ذریعے موبائل فونز شہریوں کو واپس دلوائے گئے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved