وزیراعظم عمران خان کا آج ہونے والا خطاب ملتوی

30  اکتوبر‬‮  2021

وزیراعظم نےکالعدم جماعت کے احتجاج سےمتعلق قوم سے خطاب کرنا تھا جو فی الحال ملتوی کردیا گیا ہے۔ وزیراعظم آف سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان ابھی مزید مشاورت کرنا چاہتے ہیں۔ اسی سلسلے میں علماء کا ایک وفد آج وزیراعظم سے ملاقات کرے گا۔

وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب کیلئے نئے وقت کا تعین جلد کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ  کل صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے بھی اہلسنت والجماعت کے جید علماء و مشائخ سے ایوان صدر میں ملاقات کی تھی جس میں موجودہ صورتحال کے  پر امن حل اور تصفیے کیلئے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved