جہانگیر ترین سے ملاقات کیے بغیر ،علیم خان لندن سے واپس لاہور پہنچ گئے

12  مارچ‬‮  2022

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ناراض رہنما عبدالعلیم خان برطانوی دارالحکومت لندن سے لاہور واپس پہنچ گئے۔

لاہور میں علیم خان آج سیاسی ملاقاتیں کریں گے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ عبدالعلیم خان پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکانِ اسمبلی سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

گزشتہ روز لندن میں علیم خان نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ملاقات بھی کی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق 3 گھنٹے طویل ملاقات میں سابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار اور میاں نواز شریف کے صاحبزادے بھی موجود رہے۔سابق صوبائی وزیر عبدالعلیم خان سے نواز شریف کی ملاقات کی علیم خان کے انتہائی قریبی ذرائع نے تصدیق کی ہے۔

خیال رہے کہ اکستان تحریک انصاف کے ناراض گروپ کے رہنما علیم خان برطانیہ روانی سے قبل کہا جا رہا تھا  ۔علیم خان کی برطانیہ میں جہانگیر خان ترین سمیت سیاسی رہنماوں سے ملاقاتیں متوقع ہیں جہاں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved