متحدہ اپوزیشن کا چیئرمین سینیٹ کو بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ

12  مارچ‬‮  2022

اپوزیشن جماعتوں نے جانبداری کے باعث چیئرمین سینیٹ کو بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کے بعد انہیں امید تھی کہ چیئرمین سینیٹ غیر جانبداری کا مظاہرہ کریں گے، لیکن وہ مسلسل حکومت کیساتھ جانبداری ظاہر کر رہے ہیں۔

چیئرمین سینیٹ کی جانبداری کے باعث متحدہ اپوزیشن نے انہیں بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام پارٹیاں مشاورت سے نمبر گیم کا جائزہ لینے کے بعد تحریک جمع کرائیں گی۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ نے اجلاس طلب کرنے کیلئے مشاورت کی تھی۔

واضح رہے کہ اگست 2019ء میں بھی چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک اعتماد اعتماد جمع کرائی گئی تھی، جس میں اپوزیشن کو اکثریت ہونے کے باوجود بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved