وفاقی وزیر آبی وسائل مونس الہیٰ نے شیخ رشید کو ق لیگ پر تنقید پر سخت جواب دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج پریس کانفرنس میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، میں بھی چٹان کی طرح عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں باقی لوگوں کا ذمہ دار نہیں ہوں۔ انہوں نے کہا کہ 5 ووٹوں والی پارٹی وزارت اعلیٰ کیلئے بلیک میل کر رہی ہے۔
بعد ازاں صحافی نے پوچھا کہ آپ کا 5 ووٹوں کا اشارہ جام کمال کی طرف کیا ہے؟ جس پر شیخ رشید نے کہا کہ میں نے پنجاب کی سیاست کی بات کی ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ کے بیان پر وفاقی وزیر آبی وسائل مونس الہیٰ نے کا کہنا تھا کہ میں شیخ صاحب کی عزت کرتا ہوں، لیکن یہ بھول رہے ہیں کہ اسی جماعت کے لیڈران کے بزرگوں سے جناب اپنی سٹوڈنٹ لائف میں پیسے لیا کرتے تھے۔
میں شیخ صاحب @ShkhRasheed کی عزت کرتا ہوں لیکن یہ بھول رہے ہیں کہ اسی جماعت کے لیڈران کے بزرگوں سے جناب اپنی سٹوڈنٹ لائف میں پیسے لیا کرتے تھے pic.twitter.com/2Ds47MhtKE
— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) March 12, 2022
یاد رہے کہ مسلم لیگ ق کا تحریک عدم اعتماد کے متعلق حتمی فیصلہ 48 گھنٹے میں آنے کا امکان ہے۔