عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد ، بلوچستان عوامی پارٹی نے اپنا فیصلہ سنا دیا

12  مارچ‬‮  2022

بلوچستان عوامی پارٹی نےوزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد سےمتعلق فیصلہ کر لیا  ۔

بلوچستان عوامی پارٹی نے تحریک عدم اعتماد سے متعلق پارٹی میں مزید مشاورت کا فیصلہ کیا ہے اور عدم اعتماد سے متعلق کوئی بھی فیصلہ قومی اسمبلی اجلاس تک موخر کردیا۔

پارٹی ذرائع نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر عوامی مفاد کو مدنظر رکھ کر فیصلہ کیا جائے گا، بلوچستان عوامی پارٹی سے اپوزیشن جماعتوں نے بھی رابطے کیے ہیں، رابطے کرنے والی پارلیمانی جماعتوں سے ملاقاتوں کا بھی فیصلہ کیا گیا، ذرائع کے مطابق تحریک عدم اعتماد سے متعلق فیصلہ پارٹی کی سینئر قیادت اور اراکین اسمبلی مل کر کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بی اے پی کے پارلیمانی لیڈر خالد مگسی سابق صدر آصف زرداری سے بھی مل چکے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved