پی ٹی آئی کی ق لیگ کو وزارت اعلیٰ کی مشروط پیشکش

12  مارچ‬‮  2022

پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ ق کو وزارت اعلیٰ کی مشروط پیشکش کر دی ہے۔

حکومت کمیٹی کی گزشتہ روز ق لیگ کے وفد سے ملاقات ہوئی، جس میں چوہدری پرویز الہیٰ اور مونس الہیٰ موجود تھے۔ چوہدری شجاعت گھر پر موجود ہونے کے باعث ملاقات میں شریک نہیں ہوئے۔

ذرائع کے مطابق حکومتی کمیٹی نے چوہدری برادران کی اپوزیشن جماعتوں سے ملاقاتوں پر شکوہ کیا، جس پر پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ آپ بھی ہمارے گجرات میں سیاسی مخالفین اور لیگی اراکین اسمبلی سے رابطے میں ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری پرویز الہیٰ نے حکومتی کمیٹی کو کہا کہ اپوزیشن ہمیں وزارت اعلیٰ کی پیشکش کر رہی ہے، حکومت ایسا کیوں نہیں کرتی۔ جس پر حکومتی کمیٹی کے اراکین کا کہنا تھا کہ ق لیگ کو وزرات اعلیٰ دینے پر ہمارے اراکین اسمبلی میں اختلاف پایا جاتا ہے، ق لیگ اگر پی ٹی آئی میں ضم ہو جائے تو آپ کے وزیر اعلیٰ بننے پر اعتراض نہیں۔

ذرائع کے مطابق چوہدری برادران نے حتمی جواب کیلئے اتوار تک کا وقت مانگا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved