علیم خان خان لندن سےوطن واپس پہنچ گئے،اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں شیڈول

12  مارچ‬‮  2022

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق صوبائی وزیر عبد العلیم خان لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں خبر سامنے آئی تھی کہ لندن میں دو روزہ قیام کے دوران علیم خان نے نواز شریف سے تین گھنٹے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق علیم خان نے نواز شریف کو بتایا کہ ان کے ساتھ تین سال کیا کچھ ہوتا رہا، ان کی اپنی جماعت پی ٹی آئی نے ان کو کس طرح نشانہ بنایا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ علیم خان کی جہانگیر ترین سے ملاقات نہ ہو سکی لیکن فون پر رابطہ ہوا۔

علیم خان کی نواز شریف سے ملاقات کی علیم خان کے ترجمان نے تردید کی تھی، ق لندن کے دورے کے بعد علیم خان پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں جہاں سیاسی ملاقاتیں کریں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved