وزیراعظم کو ہٹانے کے بعد اگلا ہدف کون، اپوزیشن کی حکمت عملی سامنے آ گئی

12  مارچ‬‮  2022

تحریک عدم کے ذریعے وزیراعظم عمران خان کو ہٹانے کے بعد اپوزیشن کے اگلے اہداف کی حکمت عملی سامنے آ گئی ہے۔

صحافیوں کیساتھ غیر رسمی گفتگو میں پیپلز پارٹی کے رہنماء خورشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس مرحلے میں کامیابی کے بعد صدر مملکت کی بھی باری آئے گی۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کے بعد انہیں امید تھی کہ چیئرمین سینیٹ غیر جانبداری کا مظاہرہ کریں گے، لیکن وہ مسلسل حکومت کیساتھ جانبداری ظاہر کر رہے ہیں۔ چیئرمین سینیٹ کی جانبداری کے باعث متحدہ اپوزیشن نے انہیں بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved