مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ہزارہ برادری کے مظلوموں کی آہیں وزیراعظم کا پیچھا کر رہی ہیں۔
ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج مجھے وہ الفاظ یاد آ رہے ہیں جو آپ نے ہزارہ برادری کو کہے تھے جو اپنے پیاروں کی لاشیں اپنے سامنے رکھ کر سردی میں دھرنا دئیے بیٹھے تھے اور آپ کو پکار رہے تھے، تو آپ نے انہیں کہا کہ میں بلیک میل نہیں ہوں گا، مظلوموں کی وہ آہیں اب آپ کا پیچھا کر رہی ہیں۔
آج مجھے وہ الفاظ یاد آ رہے ہیں جو آپ نے ہزارہ برادری کو کہے تھے جو اپنے پیاروں کی لاشیں اپنے سامنے رکھ کر سردی میں دھرنا دیے بیٹھے تھے اور آپ کو پکار رہے تھے! ”میں بلیک میل نہیں ہوں گا!“
مظلوموں کی وہ آہیں اب آپ کا پیچھا کر رہی ہیں!— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 12, 2022
یاد رہے کہ آج وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں چٹان کی طرح عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں باقی لوگوں کا ذمہ دار نہیں ہوں۔ انہوں نے کہا کہ 5 ووٹوں والی پارٹی وزارت اعلیٰ کیلئے بلیک میل کر رہی ہے۔ بعد ازاں صحافی نے پوچھا کہ آپ کا 5 ووٹوں کا اشارہ جام کمال کی طرف کیا ہے؟ جس پر شیخ رشید نے کہا کہ میں نے پنجاب کی سیاست کی بات کی ہے۔