دیکھیں گے کون مائی کا لعل ہمارے خلاف ووٹ ڈالنے جاتا ہے، گورنرسندھ عمران اسماعیل

12  مارچ‬‮  2022

گورنرسندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے دیکھیں گے کون مائی کا لعل ہمارے خلاف ووٹ ڈالنے جاتا ہے۔

عمران اسماعیل نے کہا عمران خان کے نام پر ووٹ لینے والے کیسے خلاف جائیں گے؟ عوام ان سے پوچھے گی۔ ق لیگ والوں نے کئی بار کہا وہ حکومت کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں۔ پاکستان میں آج تک کوئی عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوئی۔ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ناکام ہو گی۔

گورنر سندھ بولے اپوزیشن اس وقت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ اپوزیشن پریشان ہے، ہومیوپیتھک سے نکل کر ان کی سرجری کی طرف جائیں گے۔ علیم خان آج اسلام آباد پہنچ رہے ہیں، پھر ان سے ملاقات کروں گا۔

 عمران اسماعیل کا مزید کہنا تھا ایم کیو ایم کا دورہ پہلے سے شیڈول تھا ۔ ان کی طرف سے گلے شکوے نہیں تھے۔ اداروں سے مشاورت کرکے ایم کیوایم کے دفاتر کھولنے میں کوئی حرج نہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved