پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد وزیراعظم عمران خان پر اعتماد پلس میں بدل گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد کا حکومت نے پارلیمنٹ کیساتھ عوامی پاور شو کیساتھ بھی جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے، جس سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف آج حافظ آباد میں بڑا جلسہ کرے گی۔ جلسے سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیراعظم عمران خان خطاب کریں گے۔
ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں سینیٹر فیص جاوید کا کہنا تھا کہ حافظ آباد تیار ہو؟ منڈی بہاوالدین، میلسی اور دیر کے کامیاب عوامی جلسوں کے بعد اب وزیراعظم عمران خان عوامی رابطہ مہم کے تحت بروز اتوار انشاءاللہ حافظ آباد میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد وزیراعظم عمران خان پر اعتماد پلس میں بدل گئی ہے۔
حافظ آباد تیار ہو! منڈی بہاوالدین,میلسی اور دیر کے کامیاب عوامی جلسوں کے بعد اب وزیراعظم عمران خان عوامی رابطہ مہم کے تحت کل بروز اتوار انشاءاللہ حافظ آباد میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے-
عوام کاوزیراعظم پر بھرپور اعتماد-اپوزیشن تحریک عدم اعتماد عمران خان پر اعتماد پلس میں بدل گئی— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) March 12, 2022
یاد رہے کہ اپوزیشن کی حکومت مخالف تحریک کے بعد پاکستان تحریک انصاف کا یہ چوتھا جلسہ ہو گا۔