سعودی عرب نے اپنے شہریوں پر بھارت کے سفر پر پابندی عائد کر دی

12  مارچ‬‮  2022

سعودی عرب نے تاحال اپنے شہریوں پر بھارت سمیت 15 ممالک کے سفر پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ 

سعودی عرب میں رواں ماہ کی 5 تاریخ سے کورونا پابندیوں کے خاتمے کا سلسلہ جاری ہے،سعودیہ آمد پر پی سی آر ٹیسٹ، آئسولیشن اور ہوٹل قرنطینہ کی پابندیاں ختم کردی گئی ہیں۔

تاہم اب بھی سعودی عرب نے اپنے شہریوں کو 15 ممالک کے سفر سے روک رکھا ہے۔ یہ وہ ممالک ہیں جہاں کورونا کے یومیہ کیسز کی تعداد اب بھی کافی زیادہ ہے۔ پاکستان اس فہرست میں شامل نہیں۔

محکمۂ پاسپورٹ کے ٹویٹر کے اکاؤنٹ پر سعودی شہری کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا کی وجہ سے سعودی شہریوں پر بھارت، ترکی، افغانستان، انڈونیشیا، آرمینیا، لبنان، یمن، شام، ایران، ڈیموکریٹک کانگو، لیبیا، بیلا روس، ویتنام، صومالیہ اور وینیزویلا کے سفر پر پابندی عائد ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved