مسلم ليگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے بڑا دعویٰ کردیا، کہتی ہیں کہ عمران خان اور عثمان بزدار اسی ماہ فارغ ہوجائیں گے، وزيراعلیٰ کو مل کر آنے والے ہم سے بھی رابطے ميں ہيں۔
لاہور ميں نيوز کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی رہنماء عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ایک سیٹ کا وزیر چوہدری برادران کے بارے میں جو کہہ رہا ہے، وہ اس پر غور کرلیں، ہماری وجہ سے لوگوں کی کانپیں نہیں ٹانگتیں بلکہ ٹانگیں کانپتی ہیں۔
انہوں نے بڑا دعویٰ بھی کردیا، کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار رواں ماہ ہی فارغ ہوجائیں گے، وزیراعلیٰ کو مل کر آنے والے ہم سے بھی رابطے میں ہیں، تھوک کے حساب سے اراکین صوبائی اسمبلی ملاقات کیلئے تیار ہیں۔