روس کی یوکرین کو اسلحہ فراہم کرنے والے ممالک کو بڑی دھمکی

12  مارچ‬‮  2022

روس نے یوکرین کو اسلحہ فراہم کرنے والے مغربی ممالک کو خطرناک نتائج سے خبردار کر دیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے سرکاری ٹیلی ویژن کو جاری کئے گئے بیان میں مغربی ممالک کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ متعدد ممالک سے یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی محض ایک خطرناک اقدام ہی نہیں بلکہ اس کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے یوکرین کو فراہم کئے جانے والے اسلحے بھی ہمارا اہداف بن جائیں گے، اور ایسے ممالک بھی ہمارا سفارتی ہدف بن جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ماسکو نے یوکرین کو پورٹیبل ایئر ڈیفنس سسٹم اور ٹینک شکن میزائل سسٹم جیسے امریکی ہتھیاروں کی بغیر سوچے سمجھے منتقلی کے نتائج کے بارے میں پہلے سے متنبہ کر دیا تھا۔

روسی نائب وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ واشنگٹن نے ماسکو کے انتباہ کو بالکل سنجیدگی سے نہیں لیا، ہم واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ روس مغربی میڈیا اور کاروباری طبقے کو روس بدر کرکے حالات کو مزید بدتر نہیں کرنا چاہتا۔

انہوں نے امریکہ اور مغربی ممالک کی روس پر پابندیوں کے ردعمل میں کہا کہ روس اس معاملے میں بہتر اور طویل المدت منصوبہ بندی پر کام کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ امریکہ اور مغربی ممالک نے یوکرین پر حملے کے بعد روس کے بینکوں، شخصیات، کمپینوں اور متعدد اداروں پر پابندیاں عائد کر دی تھیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved