وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کا واحد اسلامی ملک ہے جو دنیا کی آنکھوں میں کھٹکتا ہے، ملک کو بہت سے چیلنجز درپیش ہیں، پوری قوم اور ریاست کے تمام ادارےمتحد ہوکر بیرونی چیلنجز کا مقابلہ کریں گے۔
سیالکوٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ ہمارے حکمران غیر ملکی حکمرانوں کے آگے پرچیاں لکھ کر جاتے تھے اور پرچی پڑھتے ہوئے میاں صاحب کی کانپیں ٹانگ جاتی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کسی سے خوف نہیں کھاتا۔کپتان کہتا ہے کہ ہم غلامی کی زندگی نہیں گزاریں گے۔ آزادی کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان قومی یکجہتی کی علامت ہے۔ تمام ادارے مل کر بیرونی چیلنجز کا مقابلہ کر رہے ہیں ۔وزیراعظم عمران خان سارے اداروں کو ساتھ لیکر چل رہا ہے۔ کپتان کے ساتھ سارا پاکستان کھڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کا واحد اسلامی ملک ہے جو دنیا کی آنکھوں میں کھٹکتاہے۔ پاکستان کو بہت سے چیلنجز درپیش ہیں۔پوری قوم اور ریاست کے تمام ادارےمتحد ہوکر بیرونی چیلنجز کا مقابلہ کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان واحد لیڈر ہے جس کی آواز پر ملک کے کونے کونے سے عوام نکل آتی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان قومی یکجہتی کی علامت ہے۔وزیراعظم عمران خان کہتا ہے کہ پاکستان کے فیصلے پاکستان میں ہوں۔ کپتان نے نا ایک قدم پیچھے ہٹنا ہے نا سر جھکانا ہے بلکہ کپتان نے سر اٹھا کر مقابلہ کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آزادی کو 75 سال مکمل ہونے والے ہیں،نواز شریف مغرب میں جاکر کہتا تھا کہ میری فوج میرے تابع نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پلوامہ کو بہانہ بنا کر جب بھارت نے حملہ کیا تو وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اگر حملہ کرو گے تو ہم سوچیں گے نہیں بلکہ بھرپور جواب دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کپتان کی آپ سے اگلی ملاقات ڈی چوک اسلام آباد میں ہو گی۔