الٹراساؤنڈ میں بیٹی کاپتہ چلنے پر شوہر کا بیوی پر تشدد، بیٹی ماں کے پیٹ میں ہی مار ڈالی

13  مارچ‬‮  2022

الٹراساؤنڈ کے ذریعے بیٹی کا معلوم ہونے پر سفاک باپ نے بیوی پربدترین تشدد کیا، جس سے بچی پیٹ میں ہی جاں بحق ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ گگو منڈی کے نواحی گاؤں 203 ای بی میں پیش آیا، جہاں  کی رہائشی بلقیس بی بی نے اپنی ماں نسیم بی بی اوروالد نور محمد شیخ کے ہمرا ہ صحافیوں کو بتایا کہ 3 ماہ قبل جب میں 4ماہ سے حاملہ تھی تو میرا خاوند پیراں دتہ شیخ پیٹ میں موجود  بچے کی جنس معلوم کرنے کیلئے مجھے ڈاکٹرکے پاس لے گیا۔ بلقیس بی بی نے کہا کہ جب ڈاکٹر نے پیٹ میں بچی کا بتایا تو میرا شوہر مجھ پر  حمل ضائع کرنے کیلئے دباؤ ڈالنے لگا، میرے انکار پر اس نے مجھ پر بدترین تشدد کیا، جس کے بعد  ڈاکٹر نے بتایا کہ تشدد کی وجہ سے بچی پیٹ میں ہی ہلاک ہو گئی ہے۔

بلقیس بی بی کا کہنا ہے کہ وہ 3 ماہ سے مختلف تھانوں کے چکر لگا کر ذلیل ہو رہی ہیں، لیکن ابھی تک مقدمہ درج کرنے کیلئے تھانہ کی حدود کا تعین ہی نہیں ہو سکا، بلقیس بی بی نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ رواں ماہ میانوالی میں بھی بیٹے کے خواہشمند  ایک سفاک باپ نے اپنی 7 دن کی نومولود بچی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved