معاملات طے پا گئے، حکومتی دعوے کے بعد ق لیگ کا بیان بھی سامنے آ گیا

13  مارچ‬‮  2022

حکومت کی جانب سے معاملات طے پا جانے کے بیانات کے بعد ق لیگ کا ردعمل بھی سامنے آ گیا ہے۔

یاد رہے کہ جمعے کے روز وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے حکومتی کمیٹی کی ق لیگ قیادت سے ملاقات کے بعد کہا تھا کہ ہمارے اتحادی جماعت (ق) لیگ سے معاملات طے پا گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی تمام اتحادی جماعتوں کی سوچ میں یکسانیت پائی جاتی ہے، تمام اتحادی ساتھ کھڑے ہیں۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد سے قبل (ق) لیگ سمیت دیگر اتحادی بھی حکومت کی مکمل حمایت کا اعلان کریں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کے بیان پر (ق) لیگ کی جانب سے بھی ردعمل سامنے آیا ہے۔ رہنماء مسلم لیگ (ق) اور وفاقی وزیر ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ نے نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا وفد چوہدری برادران سے ملاقات کیلئے آیا تھا، اور ملاقات میں صرف پیکا آرڈیننس کے متعلق گفتگو کی گئی، جس میں چوہدری برادران نے حکومت کو پیکا آرڈیننس کے متعلق اپنے رائے پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ تحریک عدم اعتماد سمیت کسی موضوع پر بھی گفتگو نہیں کی گئی۔ حکومتی وزراء ق لیگ کیساتھ معاملات طے پانے کے متعلق دروغ گوئی سے کام لے رہے ہیں، کیونکہ ایسا نہیں ہے۔ وفاقی وزیر ہاؤسنگ کا کہنا تھا کہ اگر فواد چوہدری سے ہی معاملات طے کرنے ہیں تو چوہدری برادران کو سیاست چھوڑ دینی چاہیے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved