تحریک عدم اعتماد کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس، متحدہ اپوزیشن کا اسپیکر سے بڑا مطالبہ

13  مارچ‬‮  2022

اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتوں نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کیلئے منعقد ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کے متعلق اسپیکر کے رویے کو جانبدار اور متعصب قرار دیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے صوابی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کا بھرپور مقابلہ کرکے اسے ناکام بنائیں گے۔

اسپیکر قومی اسمبلی کے بیان کے بعد رہنماء مسلم لیگ ن اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صاق نے کہا ہے کہ اسپیکر کا طرزعمل جانبدار اور انتہائی متعصب، اور ان کے حلف کی حلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسد قیصر یہ کہہ کر متنازع ہو گئے ہیں کہ اپوزیشن کی  تحریک عدم اعتماد ناکام ہو جائے گی اور یہ ایک عالمی سازش ہے۔

دوسری جانب رہنما پیپلز پارٹی اور رکن قومی اسمبلی نوید قمر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو اب اسپیکر قومی اسمبلی پر اعتماد نہیں رہا،  اس لئےتحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے دن اسمبلی کے اجلاس کی صدارت ایک غیر متنازع اور غیر جانبدار اسپیکر کو کرنی چاہیے۔

پیپلز پارٹی  کی سینیٹر شیری رحمٰن نےٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ اسپیکر تحریک عدم اعتماد کے متعلق  اس طرح کے متعصبانہ بیانات کسی صورت نہیں دے سکتے، یہ ایک آئینی حق ہے جس میں اسپیکر رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ عمل بذات خود انہیں کسی بھی ایسے اجلاس کی صدارت کیلئے نااہل قرار دیتا ہے، اسد قیصر نے اپنے عہدے سے غداری کی، اور میری نظر میں وہ اب ایوان یا عمل کی صدارت نہیں کر سکتے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved