نیشنل بینک آف پاکستان کی شاندار کارکردگی، گزشتہ برس 28 ارب کی ریکارڈ آمدن

13  مارچ‬‮  2022

نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی ) نے 2021ء کے دوران 28 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع کمایا ہے۔ این بی پی کےبورڈ آف ڈائریکٹرز نے گذشتہ سال کے اکاؤنٹس کی منظوری دے دی ہے۔

اسلام آباد – (اے پی پی): این بی پی کے مالیاتی اعدادوشمارکے مطابق سال 2021ء کے دوران نیشنل بینک آف پاکستان نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور مختلف مسائل کے باوجود دوران سال 28 ارب روپے کا خالص منافع کمایا ہے۔

واضح رہے کہ این بی پی اس وقت ملک بھرمیں اسلامی بینکاری کی خدمات کی فراہمی کے حوالے سے 189برانچوں  کے نیٹ ور سے کام کررہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سال 2021 میں نیشنل بینک (اسلامی بینکاری ) کے شعبہ کے ڈیپازٹس میں 13فیصد اضافہ سے ڈیپازٹس کا حجم 75.3 ارب روپے کے مقابلہ میں 84.8 ارب روپے تک بڑھا ہے۔

یادرہے کہ گذشتہ سال 2021ء  کےدوران بینک نے بہترین کارکردگی پر مختلف ایوارڈز بھی اپنے نام کئے ہیں جن میں زراعت کے حوالے سے بہترین بینک، پاکستان میں سال کا بہترین کارپوریٹ اور انوسٹمنٹ بینک، پراجیکٹ فنانس ہاؤس سمیت دیگر کئی عالمی ، ملکی اور دیگر ایوارڈز بھی شامل ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved