وزیرِ اعظم عمران خان کا قومی مفاد میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ

30  اکتوبر‬‮  2021

وزیرِ اعظم نے عوامی ریلیف کے پیش نظر اوگرا اور وزارت خزانہ کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجاویز مسترد کر دیں۔

یاد رہے کہ اوگرا نے عالمی منڈی میں پٹرولیم کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیشِ نظر یکم نومبر سے پاکستان میں پٹرول کی قیمت 11.53 روپے، ہائی سپیڈ ڈیزل 8.49 روپے، مٹی کا تیل 6.29 روپے اور لائیٹ ڈیزل 5.72 روپے بڑھانے کی تجویز دی تھی۔

وزیرِ اعظم نے تجویز کردہ اضافے کو مسترد کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو بڑھانے سے روک دیا۔

اوگرا کی جانب سے تجویز کردہ حالیہ اضافے کی مد میں عوام پر پڑنے والے بوجھ کو حکومت خود برداشت کررہی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved