وزیراعظم کی زیر صدارت علماء کرام کا اجلاس شروع

30  اکتوبر‬‮  2021

وزیرِ اعظم عمران خان سے ملاقات کے لیے علماء کا وفد بنی گالا پہنچ گیا جہاں علمائے کرام کی وزیرِ اعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے۔

وزیراعظم عمران خان اجلاس میں علمائے کرام کو اعتماد میں لیں گے اور کالعدم جماعت کے مظاہرے اور مطالبات پر بات کریں گے۔واضح رہے کہ کالعدم تنظیم کے حوالے سے وزیرِ اعظم عمران خان نے 25 سے زائد علمائے کرام کے وفد کو آج بلایا ہے۔وزیرِ اعظم عمران خان موجودہ صورتِ حال پر علماء سے مشاورت کریں گے، وہ علماء کو حکومتی حکمتِ عملی سے آگاہ بھی کریں گے۔ اور انہیں رحمت اللعالمین ﷺاتھارٹی کے بارے بھی آگاہ کیا جائے گا۔اجلاس میں بریفنگ دینے کے لیے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید، وزیراطلاعات فواد چودھری سمیت دیگر موجود ہیں۔

خیال رہے کہ کالعدم ٹی ایل پی نے 12 ربیع الاول کے روز سے اپنے احتجاج کا دائرہ وسیع کیا ہے۔ ابتدائی طور پر تنظیم نے ملتان اور لاہور میں دھرنے دیے جس کے بعد اسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان کیا گیا۔انتظامیہ نے مظاہرین کو اسلام آباد پہنچنے سے روکنے کیلئے اہم سڑکیں بند کردی ہیں جب کہ مظاہرین نے گزشتہ کئی روز سے جی ٹی روڈ پر دھرنا دیا ہوا ہے جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹ سروس معطل ہے۔

راولپنڈی میں سکیورٹی کے سخت انتظامات ہیں، اسلام آباد اور راولپنڈی کو ملانے والی مرکزی شاہراہیں سیل کردی گئی ہیں۔ صدر سے فیض آباد میٹرو سروس معطل ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved