شادی بیاہ کی تقریبات میں فائرنگ کا رواج عام سی بات ہے لیکن کیا آپ نے کبھی کسی دلہن کو عروسی لباس پہنے ہاتھ میں اسلحہ اٹھائے فائرنگ کرتے دیکھاجا سکتا ہے
اگر نہیں دیکھا تو اب دیکھ لیں کیونکہ دلہنیں شادی کی خوشی میں فائر بھی کرنے لگی ہیں۔
سوشل میڈیا پر ایک دلہن کی شادی کی رسموں کے بعد فائرنگ کرنے کی ویڈیو وائرل ہے، ویڈیو میں عروسی جوڑا پہنی دلہن کو شادی ہال سے باہر بلاخوف فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
View this post on Instagram
دلہن نے شادی کی خوشی میں مسکراتے ہوئے تین فائر کیے جس کے بعد پستول پراعتماد انداز میں ایک شخص کو تھمادی۔
دلہن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جسے دیکھ کر اب تک ہزاروں صارفین محظوظ ہو چکے ہیں۔