حکومت کی ایم کیو ایم کو منانے کی آخری کوشش ،خالد مقبول صدیقی نے اہم اشارہ دے دیا

13  مارچ‬‮  2022

حکومت نے ایم کیو کو منانے کی آخری  کوشش کی ، جس پر ایم کیو ایم کے سربراہ خالدمقبول صدیقی نے اہم اشارہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق  سربراہ ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول کا کہنا تھا کہ نئی سیاسی صورت حال پر ہم سے اپوزیشن نے بھی رابطےکیے ہیں، ہمارے آپشن کھلے ہیں، جمہوریت کو ڈی ریل کرنا نہیں چاہتے،ان کا کہنا تھا کہ انصاف کی مکمل فراہمی کے بغیر خاندان بھی ایک نہیں رہتے، ہم حکومت کا حصہ ہیں اس لیے حکومت آج بھی ہے، ق لیگ کو اپنا فیصلہ کرنا ہے اور ہمیں اپناباقی جماعتوں کے حالات ہم سے کافی مختلف ہیں، ہماری سیاسی آزادی اپوزیشن سے بھی زیادہ مختلف ہے۔

خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر نمبرز کی بات نہیں ، ہم اپنے لوگوں اور رہنماؤں میں بات رکھیں گے، تمام آپشن موجود ہیں، ہم جمہوریت کو کسی صورت ڈی ریل نہیں کرنا چاہتے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved