روس کا یوکرین کے سب سے بڑے فوجی اڈے پر میزائل حملہ، 35 ہلاک، 134 زخمی

13  مارچ‬‮  2022

روسی افواج نے پولینڈ کی سرحد پر یوکرین کے سب سے بڑے فوجی اڈے پر 30 میزائل داغے ہیں، جس کے نتیجے میں 35 افراد ہلاک اور 134 زخمی ہوگئے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پولینڈ سرحد سے صرف 25 کلومیٹر دوری پر یوکرین کے شہر یافوریف میں واقع ملک کے سب سے بڑے فوجی اڈے پر روسی طیاروں نے حملہ کردیا۔ یافوریف کے گورنر میکسم کوزیٹسکی نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ روسی طیاروں نے یاوریو انٹرنیشنل سینٹر فار پیس کیپنگ اینڈ سیکیورٹی پر 30 میزائل فائر کئے، جن میں سے چین ایک کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا، لیکن زیادہ تر میزائل فوجی اڈے کے اندر گرے، جس کے باعث بھاری جانی اور مالی نقصان کی اطلاعات ہیں۔

یوکرین کیخلاف فوجی آپریشن کے بعد روس کا یہ پہلا حملہ ہے جو روسی افواج نے یورپی یونین کے رکن ملک پولینڈ کی سرحد کے قریب کیا ہے،  تاہم ابھی تک یورپی یونین اور پولینڈ نے اس حملے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

گورنر یافوریف کا کہنا ہے کہ روسی فضائیہ کے حملے میں اب تک 35 افراد ہلاک جبکہ 134 زخمی ہو چکے ہیں، تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں کوئی غیرملکی یا نیٹو فورسز کا بھی اہلکار بھی شامل ہے۔

یاد رہے کہ 140 مربع میل پر محیط اس فوجی اڈے میں یوکرین کے فوجی اہلکاروں کو تربیت دینے کیلئے نیٹو کے ٹرینر بھی موجود رہے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved