گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہےکہ ہمارے نمبر پورے ہیں، اتحادی ساتھ رہے تو عدم اعتماد کی تحریک ناکام۔
تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ عمران اسماعیل ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز بہادر آباد پہنچے جہاں انہوں نے ملکی سیاسی صورتِ حال پر ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے بات چیت کی۔
میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے ہر مشکل وقت میں حکومت کا ساتھ دیا ہے، ہمارے نمبر پورے ہیں، اتحادی ساتھ رہے تو عدم اعتماد کی تحریک ناکام ہوگی، ایم کیو ایم سے میری درخواست ہےکہ اس تحریک میں ہمارا ساتھ دیں۔ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے فیصلہ کرنےکا جو پیمانہ رکھا ہے میں اس سے مطمئن ہوں، ہم ایم کیو ایم سے قربت کو مزید مضبوط بنانا چاہتے ہیں، آج ہمیں صرف چائے، بسکٹ دیا گیا، ایم کیو ایم آج زیادہ حلیف لگی۔