مغربی ممالک کی پابندیوں کے باعث روس کو کتنا نقصان ہوا؟

13  مارچ‬‮  2022

امریکہ سمیت دیگر مغربی ممالک کی پابندیوں کے باعث روس کو ہونے والے نقصان کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

روسی میڈیا کیساتھ انٹرویو میں روس کے وزیر خزانہ اینٹن سلوانوف نے بتایا ہے کہ غیر ملکی پابندیوں سے روس کے سونے اور  زرمبادلہ کے 640 ارب ڈالر کے ذخائر میں سے 300 ارب ڈالر منجمد ہو گئے ہیں۔

روسی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ مغربی ممالک چین پر بھی روس سے تجارت محدود کرنے کیلئے دباؤ ڈال رہے ہیں، اور چینی یوآن میں روسی ذخائر تک روس کی رسائی کو روکنے یا محدود کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

روسی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ مغربی ممالک کے دباؤ کے باوجود چین کے ساتھ ہماری شراکت داری نہ صرف برقرار رہے گی، بلکہ باہمی تعاون کو مزید بڑھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک وہاں بھی مارکیٹیں قائم کریں گے جہاں مغربی ممالک نے اپنے کاروبار بند کر دئیے ہیں۔

یاد رہے کہ یوکرین کیخلاف فوجی کاروائی کے بعد امریکہ اور مغربی ممالک نے روس کی شخصیات، بینکوں، کمپنیوں اور متعدد اداروں پر پابندیاں عائد کر دی تھیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved