بلاول کا وزیر اعظم پر جوابی وار، عمران خان غیر جمہوری اور فکسڈ میچ کے کھلاڑی ہیں

13  مارچ‬‮  2022

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کا کہنا ہے وزیر اعظم عمران خان غیر جمہوری اور فکسڈ میچ کے کھلاڑی ہیں۔

اسلام آباد میں نیوزکانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا صاف لگ رہا ہے وزیراعظم سیاسی میدان میں ہارچکے ہیں اور اب دھاندلی کی باتیں کررہے ہیں، چیف جسٹس اور چیف الیکشن کمشنر ارکان اسمبلی کے ووٹ کا تحفظ کریں۔

بلاول بھٹو نے کہا وزیراعظم غیرجمہوری شخص ہیں جو بال ٹمپرنگ پریقین رکھتے ہیں، اسی وجہ سے بوکھلاہٹ میں مخالفین کو گالیاں دے رہے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا اگر وزیراعظم نے عزت سے استعفیٰ نہ دیا تو اپنی جماعت کے ساتھ ملک کو بھی مشکل میں ڈالیں گے،انہوں نے کہا کہ عمران خان کے جلسوں میں سکول کے بچوں اور پٹواریوں کو زبردستی لایا جاتا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved