اسلام آباد – اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو رینجرز کی سیکیورٹی فراہم کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد رینجرز کی سکیورٹی فراہم کر دی گئی ہے
یاد رہے کہ متحدہ اپوزیشن نے وزیراعظم کے ساتھ اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد لانےکا فیصلہ کیاہے، جب کہ وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ صورتحال کے پیش نظر اسلام آباد میں فوج کو بھی طلب کیا جاسکتا ہے۔