تحریک عدم اعتماد واپس لینے کے بدلے حکومت کی اپوزیشن کو بڑی پیشکش

14  مارچ‬‮  2022

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپوزیشن جماعتوں کو وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم کا مشورہ دیا ہے۔

نجی چینل کے ساتھ انٹرویو میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ ہمارے ڈی چوک کے جلسے میں 10 لاکھ افراد اکٹھے ہوں گے، جو اپوزیشن جماعتوں کیخلاف ایک ریفرنڈم ہو گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پنجاب میں مقابلہ (ن) لیگ اور پی ٹی آئی کا ہے، پنجاب میں پیپلز پارٹی کا کوئی چانس نہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے بعد سے حکومت اور اپوزیشن جماعتوں میں بہت تلخیاں پیدا ہو گئی ہیں، زبان میں بھی تلخیاں پیدا ہو چکی ہیں، انہوں نے کہا کہ ایسا نہ ہو ووٹنگ کے دن تلخیاں اتنی بڑھ چکی ہوں جس کا نقصان پاکستان کو ہو۔

اس موقع پر فواد چوہدری نے اپوزیشن کو مشورہ دیتے ہوئے کہا اپوزیشن تحریک عدم اعتماد واپس لے، پھر دیکھتے ہیں کہ انہیں بدلے میں کیا دیا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ حکومتی وزراء کی جانب سے نمبر گیم پوری اور اتحادی کی حمایت کا یقین دلاتے ہوئے کہا جاتا رہا ہے کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کا بھر پور مقابلہ کریں گے،لیکن حکومت کی جانب سے پہلی بار اپوزیشن جماعتوں کو تحریک عدم اعتماد واپس لینے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved