وفاقی کابینہ کا مسلسل چوتھا اجلاس ملتوی کر دیا گیا

14  مارچ‬‮  2022

وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس مسلسل چوتھی بار ملتوی کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق 15 مارچ منگل کے روز ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک کی سیاسی صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم اور کابینہ اراکین کی مصروفیات کے باعث یہ اجلاس ملتوی کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ موجودہ دور حکومت میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہر منگل کو باقاعدگی سے منعقد کیا جاتا ہے، تاہم اس سے قبل بھی کابینہ کے مسلسل تین اجلاس ملتوی ہو چکے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved